وائی فائی کی مدد سے الماری میں چھپا منشیات فروش پکڑا گیا

 وائی فائی کی مدد سے الماری میں چھپا منشیات فروش پکڑا گیا

لندن(نیٹ نیوز)برطانیہ میں پولیس نے ایک منشیات فروش کو انتہائی غیر معمولی طریقے سے گرفتار کر لیا۔

 منشیات فروش پولیس سے بچنے کے لیے ایک الماری میں چھپا ہوا تھا لیکن اس کا موبائل فون غلطی سے ایک پبلک وائی فائی سے منسلک ہو گیا تھا اور اس غلطی کی وجہ سے پولیس کو ملزم تک پہنچنے میں مدد مل گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے وائی فائی کی مدد سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی تو ملزم ایک گھر میں موجود الماری کے اندر چھپا ہوا ملا۔گرفتاری کے بعد ملزم کے موبائل فون کے تجزیے سے انکشاف ہوا کہ اسے روزانہ 100 سے زائد فون کالز موصول ہوتی تھیں جب کہ اس کے فون میں تقریباً 250 منشیات استعمال کرنے والوں پر مشتمل رابطوں کی فہرست موجود تھی۔پولیس نے ملزم سے کوکین اور ہیروئن برآمد کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...