چار روزہ کرکٹ میں صبر کا بھی امتحان ہوتا ہے : حارث رؤف

چار روزہ کرکٹ میں صبر کا بھی امتحان ہوتا ہے : حارث رؤف

کیمپ میں ایشلے نوفکے نے نئی گیند کی گرپ بہتر بنانے میں مدد کی،عاکف جاوید

لاہور(سپورٹس ڈیسک)کنگز مین کے فاسٹ بالر عاکف جاوید اور پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے فاسٹ بالر حارث رؤف نے کہا کہ چار روزہ کرکٹ سے فاسٹ بالرز کو اپنی بالنگ بہتر بنانے اور ردھم حاصل کرنے کا کافی موقع ملتا ہے تاہم طویل دورانیے کی کرکٹ میں صبر کا بھی امتحان ہوتا ہے ۔ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کے پہلے راؤنڈ کے دوسرے اور تیسرے روز دونوں فاسٹ بالرز نے عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کیا۔ عاکف جاوید نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک اننگز میں 5سے زائد وکٹیں حاصل کیں جبکہ حارث رؤف نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 5یا اس سے زائد وکٹیں لینے کا کارنامہ تیسری مرتبہ انجام دیا۔

پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے عاکف جاوید نے کہا کہ چار روزہ کرکٹ سے بالرز کو کافی فائدہ ہوتا ہے ۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کیمپ میں ایشلے نوفکے نے نئی گیند کی گرپ بہتر بنانے میں مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ جب وکٹ سے سیم اور سوئنگ نہیں مل رہی تھی تو انہوں نے شارٹ پچ بالنگ کا پلان بنایا جو مؤثر ثابت ہوا۔ حارث نے کہا کہ وہ اپنے ردھم کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ چار روزہ کرکٹ میں بطور فاسٹ بالر صبر کا بھی امتحان ہوتا ہے اور بالرز کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کا موقع ملتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...