مکہ میں ممکنہ حملے کا الرٹ، سعودی عرب میں تشویش

 مکہ میں ممکنہ حملے کا الرٹ، سعودی عرب میں تشویش

مکہ مکرمہ میں جاری کیا جانیوالا یہ اپنی نوعیت کا پہلا الرٹ تھا :سول ڈیفنس الرٹ کچھ ہی دیر بعد ختم کردئیے گئے ، کسی حملے کی اطلاع نہیں دی گئی

ریاض(اے ایف پی )سعودی عرب نے منگل کو مقدس شہر مکہ مکرمہ سمیت جدہ اور طائف کے علاقوں میں ممکنہ حملوں کے حوالے سے مختصر حفاظتی الرٹ جاری کردیا۔ یہالرٹس ایسے وقت میں سامنے آئے جب ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغی حالیہ دنوں میں سعودی عرب کو بار بار نشانہ بنا رہے ہیں۔سعودی سول ڈیفنس کے مطابق مکہ مکرمہ میں جاری کیا جانے والا یہ اپنی نوعیت کا پہلا الرٹ تھا جو مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے آغاز کے بعد سامنے آیا۔ تاہم تینوں علاقوں میں جاری کیے گئے الرٹس کچھ ہی دیر بعد ختم کردییے گئے اور کسی حملے کی اطلاع نہیں دی گئی۔ مکہ مکرمہ میں ممکنہ حملے کے الرٹ نے خطے میں جاری جنگ کے پھیلتے خطرات پر تشویش مزید بڑھا دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...