عمران خان کی حراست، 7 سابق آسٹریلوی کپتانوں کا تشویش کا اظہار
سڈنی(مانیٹرنگ ڈیسک)سات سابق آسٹریلوی کرکٹ کپتانوں نے اپنی وزیر خارجہ پینی وونگ کو لکھے گئے ایک خط میںپاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی حراست پر انسانی بنیادوں سے متعلق خدشات اٹھانے پر زور دیا ہے ۔۔۔
سڈنی مارننگ ہیرالڈ کے مطابق وزیر خارجہ پینی وونگ کو بھیجے گئے خط پر دستخط کرنے والوں میں ایلن بارڈر، گریگ چیپل، ایان چیپل، بیلنڈا کلارک، کم ہیوز، مارک ٹیلر اور سٹیو وا شامل ہیں، جنہوں نے زور دیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر پاکستانی حکومت کے سامنے تشویش کا اظہار کریں، کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ عمران خان حراست کے دوران جان سے جا سکتے ہیں۔خط میں گروپ نے واضح کیا ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف قانونی یا سیاسی مقدمے پر کوئی مؤقف اختیار نہیں کر رہا اور اسے مکمل طور پر پاکستان کا معاملہ قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی تشویش حراست میں موجود کسی بھی شخص کے ساتھ برتاؤ سے متعلق ہے اور یہ انسانیت کا بنیادی معاملہ ہے ، خواہ اس شخص کی سیاسی وابستگی کچھ بھی ہو۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments