امریکی سپریم کورٹ نے ٹرمپ کا ڈاک ووٹنگ منصوبہ روک دیا
فیصلہ خوفناک اور سیاسی ، ججز خوفزدہ ، جرات کا مظاہرہ نہیں کر رہے :امریکی صدر
واشنگٹن(اے ایف پی)امریکی سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کی ڈاک کے ذریعے ووٹنگ محدود کرنے کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے نچلی عدالت کا وہ حکم برقرار رکھا ہے جس کے تحت نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔ نو رکنی قدامت پسند اکثریتی بینچ میں صرف دو ججز نے فیصلے سے اختلاف کیا۔ ٹرمپ نے متنازع منصوبے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فیصلے کو خوفناک اور سیاسی قرار دیا۔ امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ بعض ججز ڈیموکریٹس کے دباؤ سے خوفزدہ ہیں اور ملک کو بچانے کیلئے مطلوبہ جرات کا مظاہرہ نہیں کر رہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ٹرمپ انتظامیہ کی ڈاک ووٹنگ محدود کرنے کی کوشش کو دھچکا لگا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments