سکول میں بچوں کے سر میں درد کس چیز کی نشانی ہے ؟

سکول میں بچوں کے سر میں درد کس چیز کی نشانی ہے ؟

لاہور(نیٹ نیوز)بچوں میں سر درد ایک عام شکایت ہے ، لیکن اگر یہ بار بار ہو، خاص طور پر پڑھنے ، ہوم ورک کرنے یا موبائل اور ٹیبلٹ استعمال کرنے کے بعد، تو والدین کو بچے کی نظر پر بھی توجہ دینی چاہیے ۔

ماہرین کے مطابق بعض بچوں میں نظر کی کمزوری یا آنکھوں کے فوکس کرنے میں مشکل سر درد اور آنکھوں کی تھکن کا سبب بن سکتی ہے ۔ تاہم ہر سر درد کی وجہ نظر کی کمزوری نہیں ہوتی، اس لیے دوسری وجوہات کو بھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے ۔خلیج ٹائمز میں شائع رپورٹ کے مطابق ماہر اطفال ڈاکٹر ممتا بوتھرا کا کہنا ہے کہ بچوں کی نیند پوری ہونی چاہیے ، انہیں مناسب پانی پینا چاہیے اور پڑھنے یا سکرین استعمال کرتے وقت روشنی بھی مناسب ہونی چاہیے ۔ زیادہ دیر تک قریب سے دیکھنے کے بجائے درمیان میں وقفہ دینا بھی ضروری ہے ۔ اگر سر درد بار بار ہو تو بچے کے ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا چاہیے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...