راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی وجہ بتا دی
لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے ویمنز ایشیا کپ میں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کی وجہ بتا دی۔
راجیو شکلا نے کہا کہ بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ایشیا کپ کی ٹرافی محسن نقوی سے وصول نہ کرنا بورڈ کا متفقہ فیصلہ تھا۔ان کے مطابق اس فیصلے سے اے سی سی کو پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا جس پر محسن نقوی نے بھی کوئی اعتراض نہیں کیا۔انہوں نے بی سی سی آئی سیکرٹری دیوجیت سائیکیا اور محسن نقوی کے درمیان ہونے والی ملاقات کو معمول کی پیشہ ورانہ بات چیت قرار دیتے ہوئے تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments