گلگت بلتستان میں ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کیلئے ٹرائلز کا انعقاد
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی کی خصوصی ہدایت پر، گلگت بلتستان میں ہاکی کے نئے ٹیلنٹ کو تلاش کرنے کے لیے ہاکی آسٹرو ٹرف گراؤنڈ جوٹیال میں ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔
ان ٹرائلز کی نگرانی ممبر سلیکشن کمیٹی اولمپین ناصر علی نے کی، جبکہ اسے جی بی ہاکی ایسوسی ایشن (جی بی ایچ اے) اور گلگت بلتستان سپورٹس بورڈ کے باہمی تعاون سے ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا۔ ان ٹرائلز میں 16 سے 28 سال کی عمر کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments