میڈیاویسٹ ڈریگنز آف پاکستان 2026 میں نمبر ون ایجنسی قرار
کراچی (بزنس ڈیسک)برین چائلڈ کمیونیکیشنز پاکستان کی میڈیا ایجنسی میڈیاویسٹ کو ڈریگنز آف پاکستان 2026 میں نمبر ون ایجنسی کا اعزاز حاصل ہوا ہے ، جو ادارے اور اس کی ٹیموں کیلئے ایک اہم کامیابی قرار دی جا رہی ہے ۔
یہ اعزاز ایسے سال میں حاصل ہوا جب مقابلے میں ایجنسیوں اور کلائنٹس کی شرکت گزشتہ برسوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ رہی، جس کے باعث ڈریگنز آف پاکستان کا مقابلہ مزید سخت اور وسیع ہو گیا۔ ایسے مضبوط اور بڑے مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا میڈیاویسٹ کی غیرمعمولی کارکردگی کا مظہر ہے ۔ یہ کامیابی میڈیاویسٹ کی اس مسلسل توجہ کی عکاسی کرتی ہے جو وہ اسٹریٹجک سوچ، مؤثر میڈیا حل اور اپنے کلائنٹس کیلئے مؤثر نتائج فراہم کرنے پر مرکوز رکھتی ہے ۔ اس کامیابی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے برین چائلڈ کمیونیکیشنز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر فرحان خان نے کہا ایوارڈ جیتنا بذاتِ خود ایک بڑی کامیابی ہے ، لیکن مسلسل تین برس تک یہ اعزاز حاصل کرنا صرف ایک سنگِ میل نہیں بلکہ بہترین کارکردگی کے لیے ہمارے غیرمتزلزل عزم اور اچھا، کافی ہے کے تصور کو مسترد کرنے کا ثبوت ہے ۔ ہماری صنعت میں تسلسل برقرار رکھنا سب سے مشکل کام ہے کیونکہ رجحانات بدلتے ہیں، ٹیکنالوجی ترقی کرتی ہے اور صارفین کا رویہ تیزی سے تبدیل ہوتا رہتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments