انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تحقیق وترقی قومی ترجیح بنانی ہوگی، ڈاکٹر نعمان

انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تحقیق وترقی قومی ترجیح بنانی ہوگی، ڈاکٹر نعمان

ٹیکنالوجی کو اپنانے کا رجحان فروغ پارہا ہے ، نوید سراج ودیگر، سیمینار سے خطاب

کراچی (بزنس ڈیسک)ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ اور برآمدات بڑھانے کے حوالے سے ایس آئی گلوبل سلوشنز اور ڈیل ٹیکنالوجیز نے ٹیکنالوجیز کے امکانات کے عنوان پر سیمینار منعقد کیا۔ ایس آئی گلوبل سلوشنز کے سی ای او ڈاکٹر نعمان اے سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی کا صارف بننے کے بجائے ٹیکنالوجی کا تخلیق کار کنندہ بننا ہوگا۔ اس کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تحقیق اور ترقی کیلئے فنڈنگ فراہم کرنا ہوگی۔ مقامی سطح پر تیار کردہ ٹیکنالوجیز کو فروغ دینے کا موقع دیا جائے ڈاکٹر نعمان سعید نے مزید کہا کہ سنگاپور نے تحقیق و ترقی میں مسلسل سرمایہ کاری کر کے عالمی سطح پر مسابقتی ٹیکنالوجی کو تخلیق کیا۔ اسی طرح ملائیشیا نے ایسے سرکاری خریداری میں مقامی سطح پر تیار انفارمیشن ٹیکنالوجی مصنوعات کو ترجیح دینے کی پالیسی اپنائی۔ اسی طرح پاکستان میں سرکاری خریداری کے قوانین کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر ڈیل ٹیکنالوجیز کے کنٹری منیجر نوید سراج نے کہا کہ پاکستان بھر میں ٹیکنالوجی کو اپنانے کا رجحان فروغ پارہا ہے ۔ جب کہ ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کاروباروں کیلئے یہ جاننا اہم بناتی جا رہی ہے کہ وہ اپنے مقاصد کیلئے بہترین حل کا انتخاب کریں۔ نوید سراج نے بتایا عالمی ومقامی سطح پر ڈیٹا اسٹوریج طلب بڑھ رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...