ڈی ڈبلیو پی گروپ نے لاہور ڈینٹل کالج کا ایچ وی اے سی منصوبہ حاصل کرلیا

ڈی ڈبلیو پی گروپ نے لاہور ڈینٹل کالج کا ایچ وی اے سی منصوبہ حاصل کرلیا

لاہور(بزنس ڈیسک)ڈی ڈبلیو پی گروپ کے ایم ای پی ڈویژن نے معروف طبی و تعلیمی ادارے لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے مکمل ہیٹنگ، وینٹی لیشن اور ایئر کنڈیشننگ (HVAC) منصوبے کا ٹھیکہ حاصل کرلیا ہے ۔

منصوبے کے تحت Gree VRF سسٹمز، Sital Klima کے حفظان صحت کے تقاضوں کے مطابق تیار کردہ ایئر ہینڈلنگ یونٹس اور Japan Sanyo ایلی ویٹرز فراہم اور نصب کیے جائیں گے ۔ یہ تمام نظام ایک مربوط حل کے طور پر تیار کیا گیا ہے ، جو جدید طبی مرکز کی سخت تقاضوں اور خصوصی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انجینئر کیا گیا ہے ۔یہ منصوبہ صحت کے شعبے میں ڈی ڈبلیو پی گروپ کی سرگرمیوں کے مزید فروغ کی عکاسی کرتا ہے ۔ گروپ صحت اور ادویات سازی کے شعبے کے لیے حفظان صحت کے اصولوں پر مبنی جدید ایچ وی اے سی حل فراہم کر رہا ہے ، جنہیں طویل مدتی قابل اعتماد آپریشن کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔ Sital Klima کے تعاون سے ڈی ڈبلیو پی گروپ پاکستان بھر میں طبی اور فارماسیوٹیکل اداروں کے لیے جدید حفظان صحت پر مبنی ایچ وی اے سی ٹیکنالوجیز اور خصوصی حل متعارف کرا رہا ہے ، جس سے جدید طبی ماحول کے بدلتے ہوئے معیارات کے مطابق جدید، قابل اعتماد اور اعلیٰ کارکردگی کے حامل نظام فراہم کرنے کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...