سونے کی قیمت میں 5600کی بڑی کمی،ڈالر مزید سستا
تولہ سونا 4لاکھ 48ہزار 336،دس گرام3لاکھ 84ہزار 375کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)سونے کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو سونا 56 ڈالر کی کمی سے 4258 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4,801 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 84 ہزار 375 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1,800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 53 ہزار 936 روپے ہوگئی تھی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 171 روپے کی کمی سے 6,837 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 277.17 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 277.20 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments