سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے میں جارحیت ناکام بنادی، کئی طالبان ہلاک

چمن: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقےگلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جارحیت کی کوشش ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقےگلستان سیکٹر میں افغان طالبان نے جارحیت کی کوشش کی۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقےگلستان سیکٹر پر جارحیت کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کی۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ جارحیت کی کوشش کے دوران مؤثر جوابی کارروائی میں متعدد افغان طالبان مارے گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، سرحدی علاقے میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز مکمل طور پر چوکس ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...