لانگ مارچ کی تیاریوں پر اپوزیشن کی بڑی بیٹھک، خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اپوزیشن رہنماؤں کی بڑی بیٹھک ہوئی جس میں خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، بیرسٹر گوہر اور مصطفیٰ نواز کھوکھر کی ملاقات ہوئی، جس میں لانگ مارچ کی تیاریوں اور خیبرپختونخوا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بات چیت ہونی چاہیے، سیاسی لوگوں کے خلاف نیٹ لانچر استعمال کرنے کا وقت نہیں، نہیں چاہتے کہ عوام اور قانون کے رکھوالے آمنے سامنے ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ کے پی رہیں گے، کبھی کوئی رکن اسمبلی سیاسی بنیادوں پر اپنے صوبے میں گرفتار نہیں ہوتا، سیاسی جماعتوں کو سیاسی میدان سے نکالنے کے بڑے خطرناک نتائج ہوتے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عوامی مینڈیٹ سے آئے ہیں، سازش نہیں کرنے دیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...