امریکا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر اسرائیل مخالف مظاہرہ

نیویارک: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے موقع پر نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے باہر سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرے میں فلسطینیوں سمیت مختلف پس منظر رکھنے والے افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین کے حق اور اسرائیل کی مخالفت میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ اسرائیل کے خلاف اور فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے بھی لگائے گئے۔

رائٹرز کے مطابق مظاہرین کی بڑی تعداد نے اقوام متحدہ کے قریب سڑکوں پر احتجاج کیا، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، بعض مظاہرین نے سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کیا جبکہ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات رہی۔

رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران متعدد افراد کو پولیس نے حراست میں بھی لیا، مظاہرین میں فلسطینی، یہودی اور دیگر کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...