سعودی اتحادی فورس کا حوثی ملیشیا کے 6 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی اتحادی فورس نے حوثی ملیشیا کے 6 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا۔
سعودی اتحادی فوج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا حوثی ملیشیا کے میزائل حملے ناکام بنا دیئے گئے، طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔
حوثی ملیشیا کے داغے گئے 6 بیلسٹک میزائل فضا میں روک کر تباہ کئے گئے، واضح رہے کہ سعودی شہری دفاع نے مکہ، طائف، جدہ، ینبع اور تبوک کے خطرے کے الرٹس واپس لے لئے۔
مکہ مکرمہ، طائف، جدہ، ینبع اور تبوک میں خطرے کے الرٹ جاری کئے گئے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments