80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ، ایران، حوثیوں کے حملوں کی شدید مذمت

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ میں 80 ممالک کا آبنائے ہرمز کھولنے کا مطالبہ کر دیا گیا اور ایران اور حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کی۔

اقوام متحدہ میں 80 ممالک نے مشترکہ اعلامیے میں آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے اور خطے میں مسلسل حملوں، بین الاقوامی تجارت میں خلل ڈالنے پر ایران اور اس کے اتحادی حوثیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزيانی نے مشترکہ بیان پڑھ کر سنایا جس میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کے اقدامات بین الاقوامی سلامتی اور جہاز رانی کے حقوق اور آزادیوں کے لیے مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس مشترکہ بیان کی حمایت خلیجی عرب ریاستوں اور بڑی مغربی طاقتوں نے کی ہے۔

اعلامیے میں یمن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا گیا کہ ہم یمن میں تنازع دوبارہ شروع کرنے کے حوثیوں کے فیصلے، سعودی عرب پر ان کے مسلسل حملوں اور بحیرہ احمر میں ان کی کارروائیوں کی بھی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ باب المندب کی جانب حوثیوں کی پیش قدمی سے بین الاقوامی جہاز رانی، میری ٹائم سکیورٹی اور عالمی تجارت کو لاحق خطرات میں مزید اضافہ ہی ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...