پاک،چین دوطرفہ تجارت میں 17.93فیصد اضافہ ریکارڈ
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 17.93 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں پاکستان اور چین کے درمیان مجموعی دوطرفہ تجارتی حجم 4.192 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 3.554 ارب ڈالر کے مقابلے میں 637.28 ملین ڈالر یا 17.93 فیصد زیادہ ہے ۔اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ میں چین کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 397.75 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو 21.21 فیصد زیادہ ہے ۔ اس طرح چین کو پاکستانی برآمدات میں 43.28 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔اگست میں چین کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 181.40 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 216.34 ملین ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 154.82 ملین ڈالر تھا۔دوسری جانب پہلے دو ماہ میں چین سے درآمدات پر 3.794 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو 18.58 فیصد زیادہ ہے ۔ اس عرصے کے دوران چین سے درآمدات میں تقریبا 594 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا۔اعدادوشمار کے مطابق اگست میں چین سے درآمدات کا حجم 1.692 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو جولائی میں 2.102 ارب ڈالر اور گزشتہ سال اگست میں 1.504 ارب ڈالر تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments