مسائل کا حل لانگ مارچ،دھرنوں میں نہیں،اشرف بھٹی

مسائل کا حل لانگ مارچ،دھرنوں میں نہیں،اشرف بھٹی

حکومت اور اپوزیشن کھلے دل سے مذاکرات کریں،صدر انجمن تاجران

اسلام آباد(اے پی پی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے جماعت اسلامی اور پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج اور لانگ مارچ موخر کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مسائل کا حل سڑکوں، لانگ مارچ اور دھرنوں میں نہیں بلکہ مذاکرات کی میز پر ہے ۔ اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کا آغاز کریں اور باہمی مشاورت سے تمام اہم مسائل کا پائیدار حل تلاش کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ملکی معیشت مزید سیاسی بے یقینی، لانگ مارچ اور دھرنوں کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ احتجاج سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ عام شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مسلسل رابطہ اور بامعنی مذاکرات ہی ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...