ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دیا جائے ، میاں کاشف
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے تمام رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی
لاہور(اے پی پی)پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ ملک کی اہم معدنیات کو خام حالت میں برآمد کرنے کے بجائے ویلیو ایڈیشن اور عالمی ماحولیاتی، سماجی و گورننس معیار کے مطابق مصنوعات تیار کرکے برآمد کیا جائے ۔ اتوار کو یہاں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل کو پراسیس اور ریفائن کرکے ویلیو ایڈڈ مصنوعات میں تبدیل کرنے سے زرمبادلہ میں اضافہ، صنعتی تنوع اور پائیدار معاشی ترقی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے یکساں قومی معدنی پالیسی، شفاف قواعد و ضوابط، ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی اور عالمی شراکت داری ضروری ہے ، غیر ملکی شراکت داری سے ذمہ دارانہ معدنی تلاش، پراسیسنگ اور ریفائننگ میں تکنیکی مہارت اور عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کیلئے تمام رکاوٹیں دور کرنا ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments