ون ڈور پورٹ بزنس سہولت مرکز پرکام تیز کرنے کی ہدایت

ون ڈور پورٹ بزنس سہولت مرکز پرکام تیز کرنے کی ہدایت

بندرگاہی تجارت کی تمام خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہونی چاہئیں، جنید انوار وفاقی وزیر کا ہفتہ وار اجلاس، مختلف منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی میں ون ڈور سہولت مرکز کے قیام پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ بندرگاہ سے متعلق کاروباری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا سکیں، وزیراعظم کے وژن کے مطابق بندرگاہی تجارت سے متعلق تمام خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہونی چاہئیں۔وزارت بحری امورکے مطابق وفاقی وزیر نے یہ ہدایات وزارتِ بحری امور کے جاری منصوبوں اور اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ ہفتہ وار اجلاس کے دوران دیں ۔اجلاس میں بحری تجارت کو آسان بنانے ، ماہی گیری کے شعبے کو مضبوط کرنے اور ملک کی بلیو اکانومی کوفروغ دینے کیلئے مختلف منصوبوں اور پالیسی اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر نے کاروباری سہولت کیلئے مجوزہ ون ڈور سیل پر کام تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد بندرگاہ سے وابستہ کاروباروں کیلئے حکومتی خدمات تک رسائی کو آسان بنانا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تجارت میں آسانی کے حوالے سے وزیراعظم کے وژن کے مطابق بندرگاہی تجارت سے متعلق تمام خدمات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہونی چاہئیں۔ اجلاس میں جہازوں وماہی گیری کی کشتیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کی تجاویز کے ساتھ بلیو اکانومی اور ماہی گیری کی مصنوعات برآمد کرنے والوں کیلئے ٹیکس مراعات سے متعلق اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...