ایم جی گاڑیوں کی عالمی سطح پر پذیرائی، اعزازات سے نوازاگیا

ایم جی گاڑیوں کی عالمی سطح پر پذیرائی، اعزازات سے نوازاگیا

لاہور(بزنس ڈیسک) ایم جی موٹر کے عالمی پروڈکٹ پورٹ فولیو کو بین الاقوامی مارکیٹس میں نمایاں پذیرائی ملی۔

حالیہ پروڈکٹ پورٹ فولیو میں شامل متعدد ماڈلز کو بین الاقوامی مارکیٹس میں معروف آٹو موٹیو میڈیا کی جانب سے متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔ پورٹ فولیو میں شامل MG4 EV Urban, The All-New MG HS Super Hybrid and MG ZS Hybrid+نے برطانیہ، آسٹریلیا اور اسپین میں متعدد اعزازات ملے۔ یہ عالمی اعزازات پاکستان کیلئے ایم جی کے چوتھے وعدے ‘‘جدید ترین عالمی معیار کی خصوصیات کی پیشکش’’کی بھی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔ایم جی 4ای وی اربن کو برطانوی آٹو موٹیو میڈیا واٹ کارکی جانب سے سال کی بہترین چھوٹی الیکٹرک کارقرار دیا گیاجبکہ آل نیو ایم جی ایچ ایس سوپر ہائبرڈ نے برطانوی آٹو موٹیو میڈیا واٹ کار اور آٹو ایکسپریس سے بالترتیب ‘‘سال کی بہترین پلگ اِن ہائبرڈ کار اور سال کی بہترین ہائبرڈ کار’’کے اعزازات لئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...