فری لانسرز کو بہتر بینکنگ خدمات،پیفلا اور ایچ بی ایل میں معاہدہ

فری لانسرز کو بہتر بینکنگ خدمات،پیفلا اور ایچ بی ایل میں معاہدہ

ڈیجیٹل معیشت میں فری لانسرز اہم کردار ادا کر رہے ،ناصر سلیم، ابراہیم امین

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پیفلا)اور حبیب بینک نے ملک بھر کے فری لانسرز کو بہتر بینکنگ خدمات فراہم کرنے اور ملک میں فری لانسرنگ کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔اس معاہدے پر ایچ بی ایل کے کونکٹ کے سربراہ فیصل ملک اور پیفلَا کے صدر ڈاکٹر عمران بٹادہ نے دستخط کیے ۔ اس موقع پر ایچ بی ایل کے صدر اور سی ای او محمد ناصر سلیم، ایچ بی ایل ریٹیل بینکاری کے سربراہ عالی شان زیدی، پیفلا کے بانی اور چیئرمین ابراہیم امین شریک بانی فہد شیخ، اور چیف گروتھ اینڈ اسٹریٹجی فرحین فاطمہ کے علاوہ دونوں اداروں کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔ معاہدے کے تحت، ایچ بی ایل پیفلا کے ارکان کو خصوصی مالیاتی مصنوعات، غیر ملکی کرنسی کے اکاؤنٹس، بین الاقوامی ادائیگی اور ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت فراہم کرے گا۔اس موقع پرپیفلا کے چیئرمین ابراہیم امین نے کہا کہ فری لانسرز ڈیجیٹل معیشت کا ایک لازمی حصہ بن چکے ہیں،یہ نوجوان ملک میں زرمبادلہ لانے میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ خود روزگار زریعے ملک میں بے روزگاری کو کم کر رہے ہیں۔پاکستان میں تقریبا 30 لاکھ فری لانسرز موجود ہیں جس کی وجہ سے یہ ملک دنیا کی چوتھی بڑی فری لانسرنگ مارکیٹ بن گیا ہے ۔حبیب بینک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او محمد ناصر سلیم نے کہا کہ فری لانسرز پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ روز گار کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں اور مقامی ٹیلنٹ کو عالمی منڈیوں سے جوڑ رہے ہیں۔ ایچ بی ایل میں، ہم موزوں مالیاتی حل اور بہتر ڈیجیٹل شمولیت کے ذریعے ان کی ترقی میں مدد کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ مصنوعی ذہانت کام کے مستقبل کو نئی شکل دے رہی ہے ، اس لیے فری لانسرز کی صلاحیتوں کو بڑھانا اب کوئی اختیاری چیز نہیں بلکہ ناگزیر ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...