پاک،شمالی یورپ تجارت میں 21فیصداضافہ

پاک،شمالی یورپ تجارت میں 21فیصداضافہ

دوماہ میں دوطرفہ تجارت کا حجم 871.46ملین ڈالر رہا،اسٹیٹ بینک

اسلام آباد (اے پی پی)پاکستان اور شمالی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 21.71 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان بیورو برائے شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 27-2026 کے پہلے دو ماہ کے دوران ڈنمارک، فن لینڈ، ناروے ، سویڈن، برطانیہ اور شمالی یورپ کے دیگر ممالک کے ساتھ پاکستان کی مجموعی دوطرفہ تجارت کا حجم 871.46 ملین ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 716.02 ملین ڈالر کے مقابلے میں 21.71 فیصد زیادہ ہے ۔ پہلے دو ماہ میں شمالی یورپ کے ممالک کو پاکستان کی برآمدات سے 573.72 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 516.08 ملین ڈالر تھا۔ اس طرح برآمدات میں 57.64 ملین ڈالر یعنی 11.17 فیصد اضافہ ہوا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...