چاندی 172، سونا 3000 روپے سستا، ڈالر کی قدر کم
تولہ سونا 4 لاکھ 37 ہزار836،دس گرام 3 لاکھ 75 ہزار 373 کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی،ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 30 ڈالر کی کمی سے 4153 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3000 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 37 ہزار836 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 75 ہزار 373 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 40 ہزار 836 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 172 روپے کی کمی سے 6360 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.95 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 276.96 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments