اسٹاک ایکسچینج، تیزی، 58فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک ایکسچینج، تیزی، 58فیصدحصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

768.66پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 166186پر بند 83ارب روپے سے زائدکا منافع، کاروباری حجم11.65فیصد کم رہا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو محدود اتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی جس سے بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس کی 1لاکھ 66ہزار پوائنٹس کی سطح بھی بحال ہوگئی ۔تیزی کے سبب 58.28فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں مزید 83 ارب روپے سے زائدکا اضافہ ہوگیا ۔دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر 1459 پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی، تاہم اختتامی لمحات میں اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 768.66 پوائنٹس کے اضافے سے 166186.17 پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 255.05 پوائنٹس کے اضافے سے 49293.54پوائنٹس، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 477.22 پوائنٹس کے اضافے سے 100823.28پوائنٹس اور کے ایم آئی 30 انڈیکس 1224.01پوائنٹس کے اضافے سے 240021.93پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم بدھ کی نسبت 11.65 فیصد کم رہا ۔گزشتہ روز 51کروڑ 76لاکھ 01ہزار 706 حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 501 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس مین سے 292 کمپنیوں کے حصص کے بھاو میں اضافہ، 169 میں کمی اور 40 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...