برآمدات کے فروغ کیلئے رکاوٹیں دور کی جائیں،لاہور چیمبر

برآمدات کے فروغ کیلئے رکاوٹیں دور کی جائیں،لاہور چیمبر

لاہور (آن لائن) لاہور چیمبر کے صدر علی حسام اصغر نے کہا ہے کہ برآمدات کا فروغ مضبوط معیشت کی بنیاد ہے۔

 اس لیے برآمدکنندگان کو درپیش دیرینہ رکاوٹیں بلا تاخیر دور کی جانی چاہئیں، برآمدات میں پائیدار اضافہ ملکی معیشت کے استحکام، زرمبادلہ ذخائر میں بہتری اور معاشی خود انحصاری کیلئے ناگزیر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارپٹ مینوفیکچررز کے پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک اور سینئر وائس چیئرمین خواجہ میر مدثر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پی سی ایم ای اے کے وفد نے لاہور چیمبر کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وفد کے ارکان نے حال ہی میں لاہور میں منعقد ہونے والی ہاتھ سے بنے قالینوں کی عالمی نمائش کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...