ڈاکوؤں کی شہریوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی لوٹ مار

ڈاکوؤں کی شہریوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں کی لوٹ مار

شمالی چھاؤنی کے علاقے میں شہری سے 3لاکھ نقد اور موبائل فون چھین لیاگیا شفیق آباد میں 3لاکھ لوٹ لئے گئے ، مختلف علاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات، موبائل فون ،موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی چھاؤنی میں احسان سے 3لاکھ 15 ہزار روپے اور موبائل فون، شفیق آباد میں عارف سے 3لاکھ روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں ابصار سے 2 لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں الطاف سے 2لاکھ 50ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔گجر پورہ کے علاقے میں صداقت سے 20 ہزار روپے ،کوٹ لکھپت کے علاقے میں اجمل سے 15 ہزار روپے راوی روڈ سے کاشف ،گرین ٹاؤن سے زین اور سرور روڈ سے عاشق کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...