4 لاکھ مویشی تیار، پنجاب کو خطے میں لائیوسٹاک کا ہب بنانا ہدف: : مریم نواز

 4 لاکھ مویشی تیار، پنجاب کو خطے میں لائیوسٹاک کا ہب بنانا ہدف: : مریم نواز

فارمرز کو 11ارب منافع متوقع ،انہیں نیشنل ایکسپورٹر، انٹرنیشنل ویب سائٹس سے منسلک کرنا چاہتے مویشیوں کی برآمد میں 43فیصد اضافہ ہوا، 5میٹ پراسیسنگ پلانٹ،5ماڈرن سلاٹر ہا ؤ س بنائے جائینگے

 لاہور(سٹاف رپورٹر،این این آئی) پنجاب لائیوسٹاک سکیم کے تحت1 سال میں 4 لاکھ مویشی تیار ہوگئے ،دیہی لائیو سٹاک فارمرز کو11 ارب روپے کا منافع متوقع ہے ۔اس حوالے سے وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے لائیوسٹاک فارمرز کو نیشنل ایکسپورٹر اور انٹرنیشنل ویب سائٹس کے ساتھ منسلک کرنا چاہتےہیں،پنجاب کو خطے میں لائیوسٹاک کا ہب بناناہدف ہے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز لائیوسٹاک کارڈ کے ذریعے ہر فارمر کو فی مویشی چارہ ونڈا وغیرہ کیلئے 27 ہزارروپے مل رہے ، پنجاب میں 8 ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ نوٹیفائڈ ہے ، 7 مزید ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ اس سال بنیں گے ۔ایف ایم ڈی کمپارٹمنٹ بننے سے پنجاب سے مویشیوں کی چین، یورپ، امریکا کو ایکسپورٹ کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

حکام کے مطابق پنجاب سے اینیمل ایکسپورٹ میں 43 فیصد اضافہ ہوا ،لائیو سٹاک کارڈ کے 1لاکھ29ہزار581 مویشی برآمد کیے گئے ۔پنجاب میں 5میٹ پراسسنگ پلانٹ،5ماڈرن سلاٹر ہاؤس اورمیٹ پراسسنگ پلانٹ قائم ہوں گے ۔حکومت پنجاب لائیوسٹاک اینٹی گریٹڈ ویلیو انوسٹمنٹ کیلئے 19ارب روپے فناسنگ سبسڈی دے گی،میٹ ویلیو چین کیلئے 65ارب روپے پرائیویٹ سرمایہ کاری متوقع ہے ۔ ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے 8 دہشتگرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...