سب سے موٹاکتاکون؟،بنگلورومیں آن لائن ووٹنگ جاری
بنگلورو(نیٹ نیوز)بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں تہواروں کی ابتدا سے قبل ایک ایسا انتخابی دنگل سجا ہے جس میں امیدواروں کی چار ٹانگیں ہیں، ان کی دُمیں ہلتی ہیں اور پیٹ ذرا زیادہ نکلا ہوا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں ٹیکنالوجی کا مرکز کہلانے والے شہر بنگلورو میں سب سے فربہ یا موٹے کتے کا انتخاب ہونے جا رہا ہے ، اور مقابلہ اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے ۔اس مقابلے کا آغاز یکم اکتوبرکو ہوا تھاجس میں 64 کتے شریک ہوئے اورانسانوں نے آن لائن ووٹ ڈالے جس کے بعد اب صرف دو امیدوار میدان میں باقی رہ گئے ہیں ،جس کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کا اعلان چند روز میں متوقع ہے ۔اس انتخاب کیلئے سوشل میڈیا پر باقاعدہ مہم چلائی گئی جس میں پوسٹرز اور ویڈیوزسمیت تشہیری مواد استعمال کیاگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments