نحوست کی علامت گدھ ماحولیات کا بہت بڑا محافظ

نحوست کی علامت گدھ ماحولیات کا بہت بڑا محافظ

لاہور (نیٹ نیوز)صدیوں تک نحوست کی علامت سمجھے جانیوالاپرندہ گدھ درحقیقت ماحولیات کا ایک عظیم محافظ ہے ۔

معدومیت کے شدید خطرے سے دوچار، مردار جانوروں کو ختم کر کے زمین کو محفوظ رکھنے والے گدھ آج خود زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔جنگلات کی کٹائی، بڑھتی آبادی، جدید تعمیرات اور کھیتوں کی جگہ رہائشی کالونیاں اور مویشیوں کے علاج میں استعمال ہونے والی ایک دوا بھی ان کی بقا کو لاحق خطرات میں شامل ہے ۔اس صورت حال میں ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ نے صوبہ پنجاب کے چھانگا مانگا جنگل میں گدھ کاافزائشی مرکز قائم کر دیا ہے تاکہ اس کی بقایقینی بنائی جاسکے ۔حیاتیاتی ماہرین انہیں فطرت کا صفائی محکمہ کہتے ہیں کیوں کہ یہ مردہ جانوروں کو چند گھنٹوں میں ختم کر کے اینتھریکس، تپِ دق اور دیگر جان لیوا بیماریوں کا پھیلاؤ روکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...