کے الیکٹرک:بجلی نیٹ ورک کاجائزہ مکمل، 70فیصد حصہ لوڈ شیڈنگ فری
کراچی (کامرس رپورٹر)کے الیکٹرک نے اپنے بجلی کے نیٹ ورک کا سہ ماہی جائزہ مکمل کرلیا، ترجمان کے مطابق کمپنی کے مجموعی نیٹ ورک کا 70 فیصد حصہ بدستور لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے ۔
جبکہ 30 فیصد نیٹ ورک میں بجلی کے بلوں کی وصولی کی شرح کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ طے کیا جاتا ہے ، ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق عزیز آباد، جیکب لائنز، قیوم آباد، سائٹ اور سرجانی ٹاؤن کے بعض علاقوں میں بھی صارفین کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ حاصل ہے ۔ سہ ماہی جائزے کے دوران مختلف فیڈرز کی کارکردگی میں اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کورنگی، اورنگی ٹاؤن اور جمشید ٹاؤن کے متعدد فیڈرز ہائی لاس سے میڈیم لاس پروفائل میں شامل ہوگئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments