پاکستان زیتون کے تیل کا خالص برآمد کنندہ بن سکتا ہے ، پی ایچ ڈی ای سی
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان ہارٹیکلچر ڈیولپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی (پی ایچ ڈی ای سی)نے وزارتِ تجارت، حکومتِ پاکستان کے زیرِ اہتمام ‘‘فصل سے برآمد تک: برداشت کے بعد پھل کی دیکھ بھال، معیاری زیتون کے تیل کا حصول اور منڈیوں کے مواقع’’ کے موضوع پر ایک تکنیکی ویبینار منعقد کیا
جس کا مقصد زیتون کی کاشت و پیداوار میں بہترین طریقہ ہائے کار کو فروغ دینا، زیتون کے تیل کا معیار بہتر بنانا اور پاکستان میں زیتون کی پیداواری و تجارتی زنجیر کو مضبوط بنانے کے ساتھ برآمدات کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایچ ڈی ای سی محمد نصیر نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں زیتون کو ایک ابھرتے زرعی شعبے کے طور پر ترقی دینے کیلئے پُرعزم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں زیتون کے تقریباً 70 لاکھ پودے موجود ہیں جبکہ پھل کی پیداوار اور باغات کی پیداواری صلاحیت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments