آئی پیک گروپ کا ریونیو 11.13ارب روپے ہوگیا
بعد از ٹیکس منافع 705ملین ، فی حصص آمدنی 1.01روپے رہی
کراچی(بزنس ڈیسک)انٹرنیشنل پیکیجنگ فلمز لمیٹڈ (آئی پیک)گروپ نے 30 ستمبر 2026 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا۔ اس عرصے میں گروپ کا مجموعی ریونیو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.2 فیصد اضافے سے 11.13 ارب روپے ہوگیا جبکہ بعد از ٹیکس منافع 705 ملین روپے رہا۔کمپنی کی فی حصص آمدنی 1.01 روپے رہی ۔ منافع کے مارجن پر دباؤ کے باوجود گروپ کا بعد از ٹیکس منافع گزشتہ سال کی سطح کے قریب رہا، تاہم پہلی سہ ماہی میں مجموعی منافع گزشتہ سال کے 1.75 ارب روپے کے مقابلے میں اس سال 1.62 ارب رہا۔ اس دوران مالیاتی اخراجات میں 16 فیصد کمی ہوئی جس سے منافع پر دباؤ کم کرنے میں مدد ملی۔سہ ماہی کے دوران منافع کے مارجن میں تبدیلی گزشتہ مالی سال کی آخری2 سہ ماہیوں میں حاصل غیر معمولی فوائد کے بعد کاروباری حالات معمول پر آنے کی بھی عکاسی کرتی ہے ۔گروپ کی برآمدی فروخت گزشتہ سال کی اسی سہ ماہی کے 2,442 ملین روپے کے مقابلے میں تقریباً دوگنی ہو کر 3,515 ملین روپے ہوگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments