مرکنٹائل ایکسچینج میں 37.203 ارب کے سودے
سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا،مالیت23ارب روپے رہی ،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 37.203 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 132,447 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (23.974 ارب روپے) میں ہواجس کے بعد کرنسی معاہدوں (3.215 ارب روپے)، خام تیل (2.364 ارب روپے )، چاندی (2.127 ارب روپے)، تانبہ (1.847 ارب روپے)، نیسڈیک 100 (1.624 ارب روپے)، ایس اینڈ پی 500 (572.219 ملین روپے)، قدرتی گیس (523.690 ملین روپے)، برینٹ خام تیل (272.920 ملین روپے)، پلاٹینم (267.729 ملین روپے )، جاپان ایکوٹی 225 (52.651 ملین روپے)، ڈاؤ جونز (29.104 ملین روپے) اور ایلومینم (28.092 ملین روپے) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔زرعی اجناس میں مجموعی طور پر 75 لاٹس کا کاروبار ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments