امریکا کی امن مذاکرات بحال کرنے کی کوشش، جے ڈی وینس کا ایرانی عہدیدار کو خط
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا ایران کے ساتھ امن مذاکرات بحال کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔
اخبار کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل محسن رضائی کو خط لکھا ہے، جے ڈی وینس نے امریکی صدر کی ہدایت پر خط لکھا ہے۔
خط کا مقصد ایران سے تعطل کا شکار امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنا ہے، جبکہ دوسری طرف امریکی صدر کی جانب سے دوبارہ جنگ شروع کرنے کی دھمکیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments