وزیراعظم نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا۔

ذرائع کے مطابق یہ اہم اجلاس مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی تجویز پر طلب کیا گیا، جس میں پارٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز، صوبائی اسمبلی کے ارکان اور پارٹی کے اہم عہدیدار شریک ہوں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...