پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی حکومت سے مذاکرات کی حامی، طریقہ کار پر رہنما تقسیم

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے حکومت سے مذاکرات کی حمایت کر دی، جبکہ مذاکرات کے طریقہ کار پر رہنما 2 حصوں میں تقسیم ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور ہم خیال رہنما محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کے ذریعے مذاکرات پر بضد ہیں، جبکہ کئی ارکان نے پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی ارکان نے اپوزیشن لیڈرز کے کردار پر بھی کھل کر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈرز مذاکرات میں دیگر سیاسی مطالبات آگے رکھیں گے، پی ٹی آئی کے اصل مطالبات پیچھے رہ جائیں گے، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جائے جو حکومت سے بات کرے۔

ارکان کے مطابق کمیٹی میں محمود اچکزئی اور راجہ ناصر عباس کو بھی شامل کیا جائے تاہم مذاکرات کا اختیار ان سے لے لیا جائے، کمیٹی بانی پی ٹی آئی کیلئے ریلیف حاصل کرنے کی کوششیں کرے گی، حکومت کے ساتھ کچھ لو اور دو کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...