بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل
لاہور: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو جیل سے پنجاب کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کے وکیل رانا مدثر عمر نے ان کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی صحت سے متعلق احوال بیان کیا ہے۔
وکیل نے بتایا ہے کہ نورین نیاز ی کو دل میں تکلیف ہوئی تھی، جس پر ہسپتال میں ان کے ابتدائی ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، نورین نیازی کوٹ لکھپت جیل لاہور میں نظر بند تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments