چاندی238،سونا5100روپے سستا،ڈالر کی قدر کم
تولہ سونا 4لاکھ 20ہزار536،دس گرام 3لاکھ 60ہزار 541کاہوگیا
کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادھر ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 51 ڈالر کی نمایاں کمی سے 3980 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 5100 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 20 ہزار536 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 4373 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 60 ہزار 541 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے پر مستحکم رہی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 238 روپے کی کمی سے 5530 روپے ہوگئی۔علا وہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 276.75 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 276.76 روپے پر بند ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments