بھارتی تنقید مکہ دفاعی معاہدے کی اہمیت کم نہیں کر سکتی: ترک وزیر خارجہ
استنبول: (ویب ڈیسک) ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا ہے کہ مکہ دفاعی اتحاد کے خلاف بھارتی ذرائع ابلاغ کی مہم اس اتحاد سے متعلق نئی دہلی کے خدشات کی عکاسی کرتی ہے۔
ترک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان سٹریٹجک تعاون کے بڑھتے ہوئے امکانات نے بھارت کو بے چین کردیا ہے۔
حاقان فیدان نے کہا کہ بھارت مکہ دفاعی اتحاد کو تنقید اور غلط معلومات کے ذریعے کمزور نہیں کرسکتا، پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان تعاون ایک اہم سٹریٹجک پیشرفت ہے، جس کے اثرات وقت کے ساتھ سامنے آئیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اس اتحاد پر تنقید تو کرسکتا ہے، لیکن اس کی سٹریٹجک اہمیت کو نظرانداز نہیں کرسکتا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments