طالبان رجیم کے خلاف مسلح مزاحمت جاری، متعدد صوبوں میں حملوں کے دعوے
کابل: (دنیا نیوز) افغان طالبان کے خلاف مسلح گروپس کی حالیہ جھڑپوں اور گوریلا کارروائیوں نے رجیم کے امن اورمکمل کنٹرول کے دعووں کا پول کھول دیا۔
طالبان مخالف مسلح دھڑوں افغانستان فریڈم فرنٹ، یونائیٹڈ فرنٹ اور نیشنل فرنٹ فار انڈیپینڈنس نے مختلف صوبوں میں تازہ حملوں اور ہلاکتوں کا دعوی کیا ہے۔
مسلح تنظیم افغانستان فریڈم فرنٹ کے مطابق صوبہ کنڑ کے دارالحکومت اسعدآباد میں طالبان چوکی پر حملے میں ایک اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
افغانستان یونائیٹڈفرنٹ کے مطابق صوبہ زابل کے ضلع شہرصفا میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان رجیم کے انٹیلی جنس اہلکار کو ہلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ صوبہ کپیسہ کے ضلع تگاب میں کمانڈو کارروائی کے دوران طالبان فورسز کا اہم کمانڈر ملا سمرگل بھی ہلاک ہوگیا ہے۔
نیشنل فرنٹ فار انڈیپینڈنس کے مطابق صوبہ کابل کے ضلع پغمان میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران طالبان گروپ کا ایک رکن ہلاک کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments