پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل مزید مہنگا کردیا گیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 402 روپے 96 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 377 روپے 91 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک نافذالعمل ہوں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...