ٹرمپ کی انتخابی مہم پر سوالات، کنساس اور آئیووا کی ریلیاں منسوخ، فلوریڈا میں خطاب کریں گے
اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فلوریڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے، جبکہ انہوں نے کنساس اور آئیووا کی انتخابی ریلیاں منسوخ کردی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی انتخابی مہم کی حکمت عملی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، ٹرمپ نے الاسکا کے سینیٹ انتخابات کے بیلٹ پر بھی تنقید کی ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ الاسکا کے ووٹرز اتنے سمجھدار نہیں کہ بیلٹ سمجھ سکیں، امریکی میڈیا کے مطابق الاسکا میں ایک ہی نام کے دو امیدواروں کے سینیٹ انتخابی بیلٹ پر موجود ہونے کے معاملے پر تنازع شدت اختیار کرگیا ہے۔
ٹرمپ نے الزام عائد کیا ہے کہ ڈیموکریٹس نے ووٹرز کو الجھانے کی کوشش کی، امریکی میڈیا کے مطابق ہم نام امیدوار ڈینیئل سلیوان کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق درج نہیں جبکہ امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے معاملے کی فوجداری تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق پوپ لیو نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے لیے ڈاک ووٹ مانگ لیا ہے، پوپ لیو امریکی انتخابات میں ووٹ ڈالنے والے پہلے پوپ بن سکتے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments