وسط مدتی انتخابات، امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی اکثریت کا امکان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی انتخابی امور پر نظر رکھنے والے ادارے کک پولیٹیکل نے وسط مدتی انتخابات سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی پوزیشن بہتر ہونے کی توقع ہے، ڈیموکریٹس 2009 کے بعد ایوان میں سب سے بڑی اکثریت حاصل کرسکتے ہیں۔

کک پولیٹیکل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 12 انتخابی حلقوں میں ڈیموکریٹس کی کارکردگی بہتر رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث وہ ایوان نمائندگان میں اکثریت حاصل کرسکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکنز کو مختلف انتخابی حلقوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...