بریسٹ کینسر آگاہی مہم، پنجاب اسمبلی کی عمارت گلابی روشنیوں سے منور

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں بریسٹ کینسر سے آگاہی کے مہینے کی مناسبت سے پنجاب اسمبلی کی عمارت کو گلابی روشنیوں سے منور کردیا گیا۔

پنک ربن پاکستان کے اشتراک سے کیے گئے اس اقدام کا مقصد بریسٹ کینسر سے متاثرہ خواتین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور مرض کو شکست دینے والی خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

ویمن پارلیمنٹری کاکس (ڈبلیو پی سی) کی قیادت میں اس اقدام کے ذریعے بریسٹ کینسر کے باعث انتقال کر جانے والی خواتین کو بھی یاد کیا گیا۔

اس موقع پر بروقت تشخیص، ابتدائی اسکریننگ اور معیاری طبی سہولیات تک رسائی کی اہمیت اجاگر کی گئی۔

پنجاب اسمبلی کی عمارت کو گلابی روشنیوں سے منور کرنے کا پیغام ہے کہ بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی اور بروقت تشخیص قیمتی جانیں بچا سکتی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...