ایلون مسک امریکی انتخابات میں سب سے بڑے انفرادی عطیہ دہندہ بن گئے

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی میڈیا کے مطابق ایلون مسک امریکی انتخابی مہم میں 44 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے زائد مالی معاونت کے ساتھ سب سے بڑے انفرادی عطیہ دہندہ بن گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایلون مسک نے امریکا پی اے سی کو 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی، ان کی مالی معاونت وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر اثرانداز ہوسکتی ہے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیکساس سینیٹ کے انتخابات میں ایلون مسک نے سب سے زیادہ سرمایہ لگایا ہے، ٹیکساس سینیٹ کا انتخاب امریکی کانگریس میں اکثریت کا فیصلہ کرسکتا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...