شہباز شریف کے دورہ روس کی تیاریوں بارے جائزہ اجلاس، مختلف امور پر غور

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف دسمبر کے پہلے ہفتے میں روس کا سرکاری دورہ کریں گے، دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دورہ روس کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں دورے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے ہمراہ ایک بڑا تجارتی وفد بھی ماسکو جائے گا جبکہ شہباز شریف پاکستان اور روس کے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات بھی کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...