اسٹاک ایکسچینج:کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان، مارکیٹ میں تیزی
مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا، انڈیکس میں 4ہزار 34پوائنٹس کا نمایاں اضافہ بلند ترین سطح 1لاکھ 67ہزار 483، کم ترین 1لاکھ 61ہزار 250پوائنٹس ریکارڈ
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مجموعی طور پر مثبت رجحان برقرار رہا، سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے باعث مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ بھی دیکھا گیا اور ہنڈریڈ انڈیکس مجموعی طور پر 6 ہزار 233 پوائنٹس کے وسیع بینڈ میں رہا۔ انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 67 ہزار 483 اور کم ترین 1 لاکھ 61 ہزار 250 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں بھی سرگرمی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران مجموعی 2 کروڑ 99لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 115ارب روپے رہی۔ مارکیٹ میں مختلف شعبوں کے حصص میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی کے باعث کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں۔دوسری جانب ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ کی مجموعی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی نمایاں اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ کیپٹلائزیشن 374 ارب روپے بڑھ کر 18 ہزار 388 ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئی، یوں کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس میں تیزی کے ساتھ مارکیٹ کی مجموعی مالیت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں مثبت رجحان کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رہا، جبکہ کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین اور کم ترین سطح کے درمیان نمایاں فرق مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی بھی عکاسی کرتا ہے ہفتے کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس کا 1 لاکھ 66 ہزار 409 پوائنٹس پر بند ہونا سرمایہ کاروں کے لیے مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments