بجلی وگیس پرسبسڈی کیلئے نئی اکنامک سوشل رجسٹری تیار

بجلی وگیس پرسبسڈی کیلئے نئی اکنامک سوشل رجسٹری تیار

پاور ڈویژن، وزارت پٹرولیم نے صارفین کی سہولت کیلئے نیا طریقہ کار تیار کرلیا

اسلام آباد (بزنس ڈیسک)حکومت نے بجلی اور گیس صارفین کو سبسڈی دینے کا نیا طریقہ کار تیار کرلیا گیا، اس سلسلے میں آئی ایم ایف  بجلی صارفین کیلئے یکم جنوری جبکہ گیس صارفین کیلئے فروری 2027سے نیا نظام نافذ کرنا چاہتا ہے ۔ذرائع نے کہا کہ پاور ڈویژن اور وزارت پٹرولیم نے بجلی وگیس صارفین کو سبسڈی دینے کیلئے نئی اکنامک سوشل رجسٹری تیار کر لی۔ سبسڈی کے نئے نظام پر عملدرآمد کا فیصلہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم اسٹیئرنگ کمیٹی کرے گی اور نئے سبسڈی نظام پر عملدرآمد سے پہلے ٹیسٹ رن کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے بجلی صارفین کیلئے یکم جنوری جبکہ گیس صارفین کیلئے فروری 2027سے نیا نظام نافذ کرنے کی شرط رکھی ہے، تاہم حکومت موجودہ سبسڈی کا طریقہ کار 30 جون 2027تک برقرار رکھنا چاہتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم  کی ہدایت پر ریلیف مزید 6 ماہ جاری رکھنے کا معاملہ آئی ایم ایف کے سامنے اٹھایا جائیگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...